Meta Trader 5
دنیا بھر کے کامیاب ٹریڈرز نے فاریکس، ایکسچینج انسٹرومنٹس اور فیوچرز کی ٹریڈنگ کے لیے میٹا ٹریڈر 5 ملٹی ایسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم تکنیکی اور بنیادی تجزیہ کے لئے اعلی ٹولز کے ساتھ ساتھ اعلی درجے کی مالی ٹریڈنگ فنکشنز بھی پیش کرتا ہے۔ میٹا ٹریڈر 5 ٹریڈنگ روبوٹ اور ٹریڈنگ سگنل کا استعمال کرکے خودکار طور پر بهی ٹریڈ کرسکتا ہے۔ ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن کے علاوہ، یه پلیٹ فارم ویب پر بهی دستیاب ہے اور کسی بھی ڈیوائس سے کهولا جاسکتا ہے۔
میٹاٹریڈر5 کا ٹریڈنگ سسٹم مارکیٹ ڈیپتھ کی اعلی درجے کا فیچر (ٹک چارٹ اور وقت اور فروخت کی معلومات کے ساتھ)، آرڈر اور ٹریڈ کے الگ اکاؤنٹنگ، ہر قسم کے ٹریڈ آرڈر اور عملدرآمد کے طریقوں کا سپورٹ پیش کرتا ہے۔